امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست سے متعلق سوال پر کہا کہ میں جب بھی ایسے کسی معاملے پر بولتا ہوں جس میں مہارت نہ ہو تو مشکل میں پڑ جاتا ہوں۔
میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیگ میچ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی ایسے کسی معاملے پر بولتا ہوں جس میں مہارت نہ ہو تو مشکل میں پڑ جاتا ہوں۔ کہ کرکٹ کے معاملات میں ان سے کچھ پوچھا جائے جو اس کھیل کو اچھی طرح جانتے ہوں۔
بھارتی میڈیا نے اپنے تبصرے میں کہا کہ میتھیو ملر کے جواب سے یہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ کرکٹ چاہے جنوبی ایشیا سمیت متعدد خطوں میں غیر معمولی مقبولیت سے ہم کنار ہو تاہم امریکا میں ابھی تک اس کھیل کی خاطر خواہ پذیرائی نہیں کی گئی ہے۔ا
نٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیل کو مقبولیت سے ہم کنار کرنے کے لیے امریکا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی سونپی۔ ایونٹ میں امریکی ٹیم کی کارکردگی اب تک بہت اچھی رہی ہے اور اس کے اگلے مرحلے یعنی سپر ایٹ میں پہنچنے کا امکان بھی برقرار ہے۔
خیال رہے کہ امریکی ٹیم نے 6 جون کو ڈیلاس کے گرینڈ پریرے اسٹیڈیم میں پاکستان کو سپر اوور میں شکست دی تھی جبکہ گزشتہ روز آئر لینڈ اور امریکہ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے سے پاکستان ایونٹ سے باہر جبکہ ایک پوائنٹ حاصل کر کے امریکہ سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔