لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ہائی لاسز فیڈرز کے علاوہ کسی بھی علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا دعویٰ کر دیاہے ۔
ترجمان لیسکو کا کہناتھا کہ ہیٹ ویو میں اضافی سٹاف کا بندوبست کیا ہے، گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران 36 فیڈرز پر تکنیکی مسائل سے بجلی معطل ہوئی، خراب ہونیوالے فیڈرز کو 25 منٹس سے 2 گھنٹے کے دوران بحال کیا گیا، اس وقت لیسکو کے صرف4 فیڈرپربجلی کی سپلائی معطل ہے۔
ترجمان لیسکو کا کہناتھا کہ ہائی لاسزفیڈرز کے علاوہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، کیٹگری تھری کے131 فیڈرز پر 3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، کیٹگری فور کے57 فیڈرز پر 4گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، کیٹگری فائیو کے37 فیڈرز پر5گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔