وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جمعیت علماء اسلام مولونا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم کی آمد کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کر دی۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کی تعریف بھی کی۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کے لیے پر امن جد وجہد کو فروغ دیا، شہبازشریف نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کر دی۔
واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے فوری مستعفی ہونے اور دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ تاریخ دیکھ لیں میرا کسی لیکس میں کبھی نام نہیں آیا، ہم دھاندلی کے خلاف تحریک شروع کر چکے ہیں دیگر جماعتیں بھی ارادہ رکھتی ہیں۔