بجٹ کے بعد اسٹاک مارکیٹ کا پہلا روز ہے،جہاں کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں دوران ٹریڈنگ 2900 سےزائد پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بجٹ کا خیرمقدم کیا گیا ہے،کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں73, 74 اور75ہزارپوائنٹس کی 3حدیں ایک ساتھ بحال ہوگئیں، وفاقی بجٹ کے اعلان کے اگلے ہی روز کے ایس ای 100 انڈیکس 75454 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی نمایاں تیری رجحان دیکھا گیا، آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں 73 اور 74 ہزار پوائنٹس کی دو حدیں ایک ساتھ بحال ہوئیں۔
ہنڈریڈ انڈیکس 1278 پوائنٹس بڑھ کر 74075 پوائنٹس پر پہنچ گیا،فائلرزپر کیپٹل گین ٹیکس میں اضافہ نہ ہونا اور ڈویڈنڈ پر ٹیکس نہ لگنا مارکیٹ کیلئے مثبت قرار دیا۔