قومی اقتصادی بجٹ 2024-25 کے دستاویزات کے مطابق موجودہ پنشن اسکیم میں اصلاحات لائی جائیں گی،آن لائن خریداری سے سرکاری اخراجات میں10سے20فیصد کمی ممکن ہے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے نئے بجٹ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت پر کھربوں روپے پنشن ادائیگی کا بوجھ ہے، پنشن اخراجات کی بڑھتی ہوئی شرح میں کمی ضروری ہے، موجودہ پنشن اسکیم میں اصلاحات لائی جائیں گی۔
بجٹ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے آئندہ 3 دہائیوں میں پنشن اخراجات میں خاطر خواہ کمی ہوگی، نئے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کی نئی اسکیم متعارف کرائی جا رہی ہے، نئی اسکیم کے تحت ملازمین کی پنشن کیلئے ماہانہ تنخواہ سے کٹوتی ہوگی، نئے سرکاری ملازمین کی تنخواہ فلی فنڈڈ ہوگی۔