انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں بھارت نے امریکہ کو شکست کر سپر 8 کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں بھارت اور امریکہ نیورک میں مدمقابل تھیں جہاں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور امریکہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
امریکہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے مقررہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 18.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔
امریکی اننگ
امریکہ کی جانب سے شایان جہانگیر نے اور سٹیون ٹیلر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے شایان صفر پر ہی پولین لوٹ گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے آندریس 2 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
امریکہ کے کپتان ایرون جونز بھی آج خاصی کارکردگی نہیں دکھا سکے اور 11 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔
نتیش کمار 27 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارتی اننگ
بھارت کی جانب سے سابق کپتان اور سٹار بیٹر ویرات کوہلی ایک بار پھر سے بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد کپتان روہت شرما بھی محض تین رنز پر ڈھیر ہوگئے۔
سوریا کمار یادیو نے ناقابل شکست 50 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ شوم دوبے نے بھی 31 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
امریکا کی جانب سے سورب نتراولکر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارتی باؤلر ارشدیپ سنگھ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
یاد رہے کہ امریکا کو شکست دے کر بھارت مسلسل تیسری کامیابی کے ساتھ ایونٹ کے سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔