قومی اقتصادی بجٹ 2024-25 کے دستاویزات کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک کی تمام خالی اسامیاں ختم کرنے کی تجویز ہےجس سےحکومتی اخراجات میں کمی سے سالانہ 45 ارب روپے کی بچت کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے نئے بجٹ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی 38 فیصد سے 11 اعشاریہ 8 فیصد پر آ گئی ہے، مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی، غیر ضروری حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
بجٹ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پنشن کے نظام میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں، گریڈ ایک سے 16 تک کی تمام خالی اسامیاں ختم کرنے کی تجویز ہے، اس اقدام سے سالانہ 45 ارب روپے کی بچت کا امکان ہے۔