قومی اقتصادی بجٹ 2024-25 کے دستاویزات کے مطابق نئے ترقیاتی بجٹ میں آبی وسائل کیلئے 206 ارب روپے مختص ہیں۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے نئے بجٹ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ نئے ترقیاتی بجٹ میں آبی وسائل کیلئے 206 ارب روپے مختص کئے ہیں، مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 45 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
بجٹ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 40 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، چشمہ رائٹ بینک کینال کیلئے18ارب روپے ہیں جبکہ پٹ فیڈر کینال کیلئے10ارب روپے مختص ہیں۔