قومی اقتصادی بجٹ 2024-25 کے دستاویزات کے مطابق سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کیلئے آلات کی درآمد پر ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے نئے بجٹ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سولر پینل انڈسٹری پر ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے، پلانٹ مشینری اور منسلک آلات، سولر پینل، انورٹرز اور بیٹریوں کی تیاری کا خام مال شامل ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مچھلیوں اور جھینگوں کی افزائش کیلئے سیڈ اور فیڈ کی درآمد پر ٹیکس میں رعایت دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، فاٹا پاٹا کو دی گئی انکم ٹیکس چھوٹ میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بجٹ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس انجن کپیسٹی کے بجائے قیمت کی بنیاد پر ہوگا، نان فائلرز ریٹیلرز اور ہول سیلرز پر ایڈوانس ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نان فائلرز ریٹیلرز اور ہول سیلرز کیلئے ایڈوانس ود ہولڈنگ ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر 2.25 فیصد کرنے کی تجویز شامل ہے۔