حکومت کی جانب سے غیر تنخواہ دار طبقے کی آمدن پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
خیال رہے کہ آئندہ مالی سال 2025ـ2024 کیلئے 18 ہزار 900 ارب روپے کے حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 بجٹ کی منظوری دے دی ہے ۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کاروبار کی آمدن پر زیادہ سے زیادہ 45 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
انکم ٹیکس چھوٹ چھ لاکھ روپے کی آمدن پر اور تنخواہ دار طبقے کے زیادہ سے زیادہ سلیبز کو برقرار رکھنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کیلئے سلیبز میں کچھ ردوبدل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔