پاکستان کا ہرشہری کتنے لاکھ کا مقروض ہے ،اس حوالے سے اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز وزیر خزانہ محمد اور نگزیب نے رواں مالی سال کا اقتصادی سروے جاری کیا،اقتصادی سروےرپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک کا مجموعی قرضہ 67 ہزار 525ارب روپےتک پہنچ گیا ہے،جس کے بعد ہر شہری 2لاکھ 80 ہزار روپے کامقروض ہے۔
سروے میں کہا گیا ہےکہ ملک پر بیرونی قرضہ 24093 ارب روپےاور مقامی قرض 43ہزار 432 ارب روپے ہے۔
اقتصادی سروے رپوٹ کےمطابق ملک کا مجموعی قرض جی ڈی پی کا 74.8 فیصد ہےاور بیرونی قرضے جی ڈی پی کا 28.6 فیصد ہیں جبکہ مقامی قرضہ جی ڈی پی کا 46.2 فیصد ہے-
اس سے قبل اپریل میں سابق وزیرخزانہ پنجاب ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ اس وقت ہر پاکستانی 2 لاکھ 88 ہزار روپے کا مقروض ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال 2023 میں ہر پاکستانی شہری 250,000 روپے کا مقروض تھا۔