فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے قومی اسمبلی کے ابتدائی 100 دنوں کی کارکردگی پر رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ابتدائی 100 دن میں مجموعی طور پر 23 اجلاس ہوئے جن کا دورانیہ ساڑھے 66 گھنٹے رہا۔ ومی اسمبلی کے اجلاسوں میں وزیراعظم کی شرکت کا تناسب دس فیصد رہا۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا بطور وزیراعظم ابتدائی 100 دنوں میں حاضری کا تناسب 29 فیصد تھا۔ اُن سے قبل اتنے ہی عرصے میں نواز شریف کی بطور وزیراعظم اسمبلی میں حاضری 26 فیصد تھی۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی حاضری 88 فیصد رہی۔اسپیکر ایاز صادق کی حاضری قائد حزب اختلاف سے 6 فیصد کم یعنی 82 فیصد رہی۔ ابتدائی 100 روز میں 310 میں سے صرف 159 ارکان نے متحرک انداز میں کارروائی میں حصہ لیا۔ ارکان اسمبلی کی اوسط حاضری دوسوتیس اراکین پر مشتمل رہی۔
سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے قومی اسمبلی کی کارروائی میں سب سے زیادہ حصہ لیا۔ پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار رہا۔ قائمہ کمیٹیز کی تشکیل میں تاخیر سے اسمبلی کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ فافن رپورٹ کے مطابق ایوان میں اب بھی 26 ارکان کی کمی ہے۔