پنجاب حکومت نے عید کے دنوں میں گردشی اور عارضی مکینیکل جھولوں پر پابندی لگادی جبکہ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن کی منظوری بھی دے دی گئی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کیبنٹ کمیٹی برائے لاءاینڈ آرڈرز کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت نےاجلاس کے دوران امن و امان کی صورتحال اورعیدالاضحی پر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہےعیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن ہوگا۔عید کے دوران گلی محلوں اور علاقوں میں گردشی اور عارضی مکینیکل جھولوں پر پابندی ہوگی۔اجلاس میں مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس لگانے کی بھی منظوری دی گئی۔