پاکستان میں جانوروں بالخصوص گائے اور بچھڑوں کی فارمنگ تیزی کے ساتھ جدت اختیار کر رہی ہے اور اس شعبے میں ’ کول میٹ‘ (Cool Meat) حفظان صحت کو سامنے رکھتے ہوئے بہترین خدمات انجام دے رہاہے ۔ جبکہ جو نوجوان اس میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کیلئے انتہائی اہم معلومات بھی جاری کر دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کول میٹ کی جانب سے جانوروں کی نسل اور ان کی صحت کے بارے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا جبکہ فارم پر ساہیوالی اور چولستانی نسل کی گائے اور بیل ہیں جبکہ نیلی راوی نسل کی بھنسیں بھی ہیں ، اس کے علاوہ کراس بریڈ گائے ، بھیڑ بکریاں اور اونٹ ہیں ۔
کول میٹ جانوروں کے دیکھ بھال کےلیے آرام دہ ماحول فراہم کرتا ہے جو کہ بہت ضروری ہے۔ تاکہ انہیں شدید سردی اور گرمی بچایا جاسکے۔ جانوروں کو پینے کےلیے صاف ستھرا پانی دیا جاتا ہے۔ خوراک میں صاف ستھری گھاس کھلایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ باجرہ، جوار، مکھی بھی کھانے کو دیا جاتا ہے۔
کول میٹ فارم پر تقریبا ایک ہزار جانور ہیں اور ہر 70 جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے ایک مزدور ہے ، اس کے علاوہ ایک منیجر ، ایک ویٹرنری ڈاکٹر اور 2 سپروائزر ہیں ، فارم پر جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے یہ افراد لازم ہیں ۔
فارمنگ میں جانوروں کی بریڈ اور ویکسی نیشن کا خاص خیال رکھا جاتاہے جبکہ بیماریوں سے بچنے کیلئے ضروری ویکسی نیشن لازمی ہے ، خصوصی طور پر وبائی امراض جیسے منہ توڑ بخار، بلیک واٹر شامل ہیں۔ بھیڑ بکریوں میں enterotoxemia, pleuro-pneumonia
اور چیچک کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔
اس کے علاوہ جانورں میں موٹاپے اور آپس میں لڑنے کے باعث پیدا ہونے والے انجریز کے سبب انفیکشین کے بھی چانسز ہوتے ہیں جس سے بچنے کیلئے سٹاف کا ہر وقت متحرک رہنا بہت ضروری ہے۔
کیٹل فارمنگ منافع بخش کاروبار اور کرنے کیلئے ضروری ہدایات
کیٹل فارمنگ ایک منافع بخش کاروبار ہے مگر شرط یہ ہے کہ خریداری اور جانوروں کا انتخاب اچھے طریقے سے کی جائے۔ جانوروں کے خریداری اور سلیکشن کے بعد اس کو اچھے ماحول میں رکھا جائے اور مناسب خوراک دیا جائے۔
کسی بھی کیٹل فارم کےلیے جگہ کا تعین جانوروں کی تعداد پر منحصر ہوتا ہے۔اگر آپ 100 جانور رکھ رہے ہیں تو آپ کو دیکھنا پڑے کا کہ اگر وہ کھڑے ہیں تو کتنی جگہ چاہئے ہوگی اگر تو جانور قربانی کی ہیں تو ان کا وزن 300 سے 400 کلو تک ہوسکتا ہے۔ لہذا قربانی کے ایک جانور کےلیے تقریباً ڈھائی سے 3 فٹ جگہ چاہئے ہوگی۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر آپ کے پاس 150 فٹ کا شیڈ ہے تو 50 جانور ایک طرف رکھ سکتے ہیں۔ اس حساب سے ہر جانور کےلے کور ایریا کم سے کم 45 اسکوائر فٹ سے 50 اسکوائر فٹ ہونی چاہئے۔ تاکہ جانور کو شیڈ اور کھلا ایریا دونوں مل سکے، اس حساب سے ہر جانور کےلیے 100 اسکوائر فٹ جگہ درکار ہوگی۔
قربانی کا جانور اگر اچھے اور سستے طریقے سے پالا جائے تو عام طور پر 50 ہزار سے ایک لاکھ تک منافع دے جاتا ہے۔ دودھ والے جانور کی قیمت اس کے نسل پر منحصر ہے اگر جانور خالص اور دیسی ہے تو 10 مہینے کے دودھ کی پیداوار دیکھی جاتی ہے جو 2 ہزار سے 2 ہزار 500 لیٹر ہوتی ہے۔ جو کراس بریڈ ہے وہ 10 مہینے میں 3 ہزار سے 4 ہزار لیٹر دودھ دیتی ہے۔ جو جرمن نسل کی گائیں ہیں وہ ہمارے ماحول میں 6 ہزار سے 7 ہزار لیٹر تک دودھ دیتی ہے۔
اگر اس حساب سے دیکھا جائے تو ایک دودھ والا جانور اپنی دودھ پروڈکشن سے ہی اپنا خرچہ خود اٹھا سکتی ہے۔ یہ ایک مروجہ اصول ہے کہ اگر جانور اپنا خرچہ خود اٹھا لے تو ریٹرن اچھا بن سکتا ہے۔
جانور سال میں ایک بچہ بھی دے تو یہ انتہائی اچھی بات ہوتی ہے کیونکہ اگر آپ وہ بچہ ایک لاکھ کے بیچ دے تو آپ کےلیے اضافی منافع ہوتا ہے۔ اور اگر آپ اس طریقے سے 100 جانور کا حساب لگالے تو سالانہ ایک کروڑ تک منافع بن سکتا ہے۔