مودی کی تقریب حلف برداری کے ساتھ ہی ان کی جانب سے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنےکی کوششوں کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کےضلع ریاسی میں ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں دس یاتری ہلاک جبکہ 33 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔
فائرنگ سے ڈرائیور بھی زخمی ہوا جس کے بعد بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری
ریاسی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس موہیتا شرما کے مطابق’’دہشتگردی کے اس واقعہ میں 10 یاتریوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 33 زخمی ہیں‘‘
نریندرمودی اب ممکنہ طور پر اس فالس فلیگ آپریشن کا الزام بھی پاکستان کے سر تھوپنے کی کوشش کرینگے
مودی اپنی کمزور حکومت کے قدم جمانے اوربھارت کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئےاس حملے کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیں گے
ماضی میں بھی بھارت اپنےاندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کے الزامات عائد کرچکا ہے، بالاکوٹ حملہ اس کی سب سے بڑی مثال ہے
یہاں یہ بات بھی حیران کن ہےکہ ضلع ریاسی پڑوسی علاقوں راجوری اور پونچھ کے مقابلے میں محفوظ علاقہ ہے
یہاں پر اس طرح کے واقعہ کا ہونا اس بات کا ثبوت ہےکہ یہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن ہے جس کا سیاسی فائدہ اٹھایا جائے گا۔
مودی اپنی کمزور حکومت سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قدر سنگدل ہو چکا ہے کہ وہ اپنےہندو یاتریوں کو بھی قتل کرکے اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرے گا۔
نریندر مودی کو اس طرح کی چالوں کی بجائے بھارت کے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔