وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ہزاروں شہداء نے جانوں کانذرانہ پیش کیا، قرآن کریم گواہی دیتا ہے شہداکومردہ مت کہووہ زندہ ہیں۔ شہیدکی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چونیاں میں ادا کر کے انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے شہیدکیپٹن فرازالیاس کی نمازجنازہ میں شرکت کیں، نمازجنازہ میں عسکری حکام اوروزیراطلاعات عطاتارڑکی بھی شرکت کیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے شہید کی میت کو کاندھادیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارتعزیت کیا، وزیراعظم نے کہا گاؤں کانام کیپٹن فرازالیاس شہیدکےنام سےمنسوب کرنے کا علان کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن فرازالیاس شہید کے گاؤں کو ماڈل ولیج بنایاجائے گا۔ کیپٹن فرازالیاس شہیدکاخون ضروررنگ لائے گا۔
قبل ازیں ترجمان پاک فوج کے مطابق بارودی سرنگ دھماکے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، بنوں میں ہونے والی نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور،پاک فوج کے افسران،جوانوں اور عوام کی شرکت کیں۔
شہدا میں قصور کے کیپٹن فراز الیاس اور سکردو کے صوبیدار میجر نذیر، گانچھے کے لانس نائیک محمد انور غذر کے لانس نائیک محمد انور، ملتان کے سپاہی اسد اللہ،گلگت کے سپاہی منظور حسین اور راولپنڈی کے سپاہی راشد شامل ہیں۔