ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو انتہائی سنسنی خیز مرحلے کے بعد 7رنز سے شکست دیدی۔
پاکستان کا ٹاپ آرڈر فلاپ رہا اور 20 اوورز میں بھارت کی جانب سے دیئے گئے 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر محض 113 رنز ہی بنا سکی، جس میں محمد رضوان نے 44 گیندوں پر 31 رنز بنائے جبکہ فخر زمان ، عثمان خان اور بابراعظم 13 ، 13 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4 اوورز میں محض 14 رنز دیتے ہوئے پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ ان کے علاوہ ہردیک پانڈیا نے 2، اشر پٹیل اور ارشدیپ سنگھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
20 واں اوور
کھیل کا آخری اوور ارشدیپ نے کروایا جس میں 18 رنز درکار تھے لیکن پہلی گیند پر ہی عماد وسیم انسائیڈ ایج ہونے کی وجہ سے کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، ایمپائر نے آوٹ نہیں دیا لیکن بھارتی کپتان نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا۔
دوسری گیند پر شاہین شاہ آفریدی صرف ایک رن ہی بنانے میں کامیاب ہو سکے،تاہم تیسری گیند بیٹ ہوئی۔ نسیم شاہ نے چوتھی گیند پر چوکا لگایا ، پانچویں گیند پر بھی نسیم شاہ نے چھکے کی ٹرائی لی لیکن گیند باونڈری سے کچھ ہی فاصلے پر گری اور چوکا ہو گیا، آخری گیند پر 8 رنز درکار تھے ۔ تاہم آخری گیند بیٹ کر دی گئی اور پاکستان کو 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
19 واں اوور
بمراہ نے کھیل کا 19 واں اوور انتہائی شاندار کروایا اور محض 3 رنز دیئے۔
بمراہ کی پہلی گیند پر عماد نے سنگل لی، ، دوسری گیند افتخار نے وائڈ سمجھ کر چھوڑی لیکن ایمپائر نے گیند کو تھیک قرار دیا ،چوتھی گیند پھر افتخار نے بیت کر دی ، چوتھی گیند پر صرف سنگل ہی بنا سکے، پانچویں گیند پر عماد نے چوکا لگانے کی کوشش کی لیکن گیند سیدھی فیلڈر کےہاتھ میں گئی اور سنگل ہی بن سکی۔ اوور کی آخری گیند افتخار نے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی اور کیچ آوٹ ہو گئے۔
18 واں اوور
عماد نے سراج کے اوور کی پہلی گیند پر سنگل لی تاہم دوسری نو بال ہونے پر فری ہٹ ملی جس پر عماد وسیم نے دو رنز بنائے اور تیسری گیند پر سنگل ہوئی۔ افتخار نے چوتھی گیند پر سنگل لی۔ سراج نے اگلی گیند وائڈ کروائی، پانچویں گیند پر افتخار نے سنگل بنائی، اوور کی آخری گیند پر عماد سنے سنگل بنائی۔
17 واں اوور
ہردیک پانڈیا اوور کروانے آئے اور عماد نے پہلی گیند پر سنگل لی تاہم دوسری گیند پر عماد نے 2 رنز لیئے، ۔ تیسری گیند پر شاداب نے ہٹ کرنے کی کوشش کی لیکن کیپر کے ہاتھوں 4 رنز پر کیچ آوٹ ہو کر پولین پہنچ گئے ۔
چوتھی گیند پر محمد افتخار نے سنگل بنائی اور سٹرائیک عماد وسیم کو دے دیا، پانچویں گیند پر کوئی رنز نہیں بن سکا ، عماد نے اوور کی آخری گیند پر ایک رنز بنایا۔
16 واں اوور
یہ اوور پاکستان ٹیم کیلئے اچھا نہیں رہا، اوور کی دوسری اور آخری گیند پر ایک ایک رن بنا ۔
15 واں اوور
محمد رضوان نے بمراہ کے اوور کی پہلی گیند پر ہٹ لگانے کی کوشش کی لیکن کلین بولڈ ہو گئے، محمد رضوان نے انتہائی سست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔
شاداب نے بمراہ کے اوور کی دوسری اور تیسری گیند بیٹ کی، اور چوتھی گیند پر بمشکل سنگل بنائی، عماد نے اوور کی پانچویں گیند پر دو رنز لیئے، اور آخری گیند کو بلاک کیا۔
14 واں اوور
ارشدیپ کے اوور کی پہلی گیند پر سنگل ہوئی ، دوسری گیند پر عماد نے چوکا لگایا اور تیسری گیند پر آگے بڑھ کر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن بال کی اونچائی زیادہ ہونے پر چھوڑ دی، چوتھی گیند پر سنگل لیتے ہوئے سٹرائیک رضوان کے حوالے کی۔۔ رضوان نے بھی پانچویں گیند پر سنگل بنائی، اوور کی آخری گیند پر عماد نے ہٹ کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔
13 واں اوور
ہردیک پانڈیا کی پہلی گیندو پر رضوان نے سنگل لی تاہم دوسری گیند پر فخر نے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند بلے سے لگ کر اچھلی اور کیپر کے ہاتھوں میں جا گری اور فخر 13 رنز کے ساتھ پولین لوٹ گئے۔
عماد وسیم پچ پر اترے اور اوور کی چاروں گیندیں بیٹ کر دیں۔
12 واں اوور
فخر نے ارشدیپ کو 12 اوور کی پہلی گیند پر پیچھے کا چوکا لگایا ، دوسری گیند بیٹ ہوئی اور تیسری پر سنگل لی، رضوان نے اوور کی چوتھی اور پانچویں گیند بیٹ کی، تاہم آخری گیند پر سنگل لی۔
11 واں اوور
دوسرے نمبر پر آنے والے عثمان خان 13 رنز بنا کر اشر پٹیل کے اوور کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
عثمان خان کے بعد فخر زمان میدان میں اترے اور اشر پٹیل کے اوور کی دوسری گیند پر سنگل بنائی، ، تیسری گیند پر رضوان نے بھی سنگل بنائی اور سٹرائیک فخر کو واپس کی۔ فخر نے اوور کی چوتھی گیند پر کریز سے باہر نکلتے ہوئے چھکا لگایا۔
فخر نے اوور کی پانچویں گیند بلاک کی اور آخری گیند پر سنگل لیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سٹرائیک پر آئے۔
دسواں اوور
جدیجہ کے اوور کی پہلی اور دوسری گیند پر سنگلز ہوئیں تاہم تیسری اور چوتھی گیند بیٹ ہوئی، پانچویں گیند پر رضوان نے سنگل لینے کی کوشش کی لیکن فیلڈر نے کامیاب نہیں ہونے دیا، اوور کی آخری گیند پر رضوان نے چوکا لگایا اور میچ کو آگے بڑھایا۔
نواں اوور
ہردیک پانڈیا نے پہلی گیند بیٹ کروائی اور دوسری گیند پر سنگل ہوئی اور تیسری گیند پر عثمان خان نے کریز سے آگے بڑھ کر چوکا لگایا اور پریشر کو توڑا، چوتھی گیند پر چوکے کی کوشش کی لیکن ڈبل ہی بنا پائے، ۔ عثمان نے پانچویں گیند پر سنگل لی اور رضوان کو سٹرائیک دی، اوور کی آخری گیند پر سنگل بنائی اور رضوان نے دوبارہ سٹرائیک حاصل کی۔
آٹھواں اوور
رویندرا جدیجہ کے اوور کی پہلی گیند پر سنگل ہوئی، دوسری گیند بیٹ ، تیسری اور چوتھی گیند پر سنگل ، پانچویں گیند بیٹ اور آخری گیند پر سنگل ہوئی۔
ساتواں اوور
سراج کے اوور کی پہلی دو گیندیں بیٹ ہوئی اور عثمان خان نے تیسری گیند پر سنگل بنائی، تاہم چوتھی گیند پر محمد رضوان نے دوبارہ سنگل لی اور عثمان خان کو سٹرائیک دی۔۔ پانچویں گیند بیٹ ہوئی اور آخری گیند پر سنگل ہوئی۔
چھٹا اوور
ہردیک پانڈیا نے اوور کی پہلی دو گیندیں رضوان کو بیٹ کروائیں، تاہم تیسری گیند پر رضوان نے کریز سے باہر نکلتے ہوئے چھکا لگایا اور گیند کو باونڈری کے پار پہنچا دیا ،اوور کی چوتھی گیند پر رضوان نے سنگل لی اور عثمان خان کو سٹرائیک دی۔
ہردیک پانڈیا نے اگلی گیند وائڈ کروائی، تاہم پانچویں گیند پر سنگل ہوئی، اوور کی آخری گیند رضوان نے بیٹ کی۔
پانچواں اوور
بمراہ ایک مرتبہ پھر پانچواں اوور کروانے آئے اور رضوان نے پہلی گیند پر سنگل لیتے ہوئے بابر کو سٹرائیک دی، دوسری گیند پر بابر نے کٹ کھیل کر چوکا لگانے کی کوشش کی لیکن گیند سیدھی فیلڈر کے ہاتھوں میں گئی،
اوور کی تیسری گیند پر بابراعظم نے چوکا لگایا اور بمراہ کی تیسری گیند پر بابراعظم 26 رنز کے مجموعے پر سلپ پر کیچ آوٹ ہو گئے، کپتان 10 گیندوں پر 13 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
بابر اعظم کے بعد عثمان خان میدان میں اترے تاہم بمراہ نے اوور کی آخری دو گیندیں انہیں بیٹ کروا دیں۔
چوتھا اوور
چوتھے اورو کی پہلی گیند پر باولر سراج نے بابراعظم کا پچ پر ہی کیچ مس کر دیا اور یوں رضوان کے بعد بابر کو بھی ایک اور چانس ملا، اوور کی دوسری گیند بابراعظم نے بیٹ کی، ، اوور کی تیسری گیند پر سنگل ہوئی، اور رضوان نے چوتھی گیند بیٹ کی، اوور کی پانچویں گیند پر محمد رضوان ایک مرتبہ پھر بال بال بچے، تاہم آخری گیند پر سنگل لے کر ایک مرتبہ پھر سٹرائیک پر آ گئے۔
تیسرا اوور
تیسرا اوور بھارت کے بمراہ نے کروایا جس پر پہلی گیند پر دو رنز بنے اور پھر اگلی دو گیندیں بیٹ ہوئی، تاہم تیسری گیند پر رضوان نے باونڈری لگانے کی کوشش لیکن باونڈری پر کھڑے شوم دوبے نے کیچ ڈراپ کر دیا اور سنگل بنی۔
اوور کی چوتھی گیند پر بابر نے سنگل لیتے ہوئے رضوان کو سٹرائیک واپس کی، محمد رضوان نے اوور کی آخری گیند کو بلاک کیا۔
دوسرا اوور
بابراعظم نے سراج کے اوور کی پہلی گیند پر شاٹ کھیلی لیکن فیلڈر نے مس فیلڈ کی جس سے گیند باونڈری کے پار گئی اور چوکا ہوا، دوسری گیند پر سنگل لیتے ہوئے سٹرائیک رضوان کے حوالے کی،
سراج نے تیسری گیند رضوان کو شاندار طریقے سے بیٹ کی ، چوتھی گیند پر آف پر کٹ شاٹ کے ذریعے چوکے کی کوشش کی لیکن فیلڈر نے بال کو قبض کر لیا، اوور کی آخری گیند پر رضوان نے سنگل لی اور باولر سراج نے گیند وکٹوں پر مارنے کی کوشش کی جو رضوان کے بازو پر لگی ۔
پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز اور بھارت کا پہلا اوور
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابراعظم نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا جبکہ بھارت کی جانب سے اٹیک ارشدیپ نے کیا جبکہ خیال یہ تھا کہ پہلا اوور بمراہ یا سراج کروائیں گے۔
محمد رضوان نے ارشدیپ کی پہلی گیند پر تین رنز بنائے، بابراعظم نے سٹرائیک پر آتے ہوئے آف پر چوکے کی کوشش کی لیکن ایک مرتبہ پھر سے تین رنز بنائے۔
تیسری گیند پر محمد رضوان کی انسائیڈ ایج ہوئی اور ایک سکور بنایا، اس کے بعد ارشدیپ نے وائڈ کروائی اور مس فیلڈ ہونے پر پاکستان نے سنگل بنائی، رضوان نے چوتھی اور پانچویں گیند بلاک کی ،تاہم آخری گیند پر سنگل لینے کی کوشش کی لیکن کوہلی نے کامیاب نہیں ہونے دی۔
اس سے قبل
پاکستان نے بھارت کی پوری ٹیم کو 19 اوورز میں 119 رنز پر پولین پہنچا دیا جس میں رشب پند 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے تاہم بھارت کا اوپننگ سکواڈ مکمل فلاپ رہا، روہت شرما 13 ، ویرات کوہلی 4 اور اشر پٹیل 20 رنز بنا کر چلتے بنے ۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث روف نے بھارت کے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ کھائی جبکہ محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تاہم شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
پاکستان کے فاسٹ باولر بھارت پر قہر بن کر برسے اور 15 ویں اوور میں بھارت کے وکٹ پر قدم جمانے والے کھلاڑی رشب پنت کو 42 رنز پر پولین کی راہ دکھائی جبکہ ساتھ ہی میدان میں آنے والے جدیجہ کو بھی اگلی ہی گیند پر صفر پر آوٹ کر دیا ۔
19 واں اوور
شاہین شاہ آفریدی کے اوور کی پہلی گیند سراج نے سنگل بنائی تاہم اوور تھرو پر ایک اور رن بنانے کا موقع مل گیا، دوسری گیند پر سراج نے ایک مرتبہ پھر ڈبل بنائی۔
تیسری گیند پر سنگل ہوئی لیکن گیند شاہین کے ہاتھوں سے نکل گئی اور بھارتی بیٹر نے اوور تھرو پر ایک اور سکور بنایا، تاہم شاہین نے چوتھی اور پانچویں گیند بیٹ کروائی، اوور کی آخری گیند پر بھارت کا آخری پلیئر سراج رن آوٹ ہو گئے۔
18 واں اوور
ہردیک پانڈیا نے حارث روف کو اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگایا تاہم دوسری گیند بیٹ ہوئی، ہردیک پانڈیا نے تیسری بیند پر ڈبل بنائی لیکن شاداب نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوکا روکا۔
اوور کی چوتھی گیند پر ہردیک پانڈیا نے لیگ پر چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن باونڈری پر موجود افتخار احمد نے شاندار انداز میں کیچ کرتے ہوئے ہردیک پانڈیا کو 7 رنز پر پولین پہنچا دیا۔
حارث روف نے اپنے اوور کی پانچویں گیند پر 8ویں نمبر پر آنے والے بمراہ کو عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروا کر پولین لوٹا دیا تاہم اوور کی آخری گیند پر سنگل ہوئی۔
17 واں اوور
عامر کی پہلی گیند پر ارشدیپ نے ہٹ لگائی لیکن گیند باونڈر سے کچھ دور گری اور چوکا ہوا، دوسری گیند بیٹ ہوئی، تیسری گیند رشب کی بازو پر لگی اور پیچھے کی جانب نکل گئی، تاہم رضوان سے کیچ مس ہو گیا گیند زمین سے ٹکرا گئی۔
چوتھی گیند پر ارشدیپ نے ڈبل لی تاہم افتخار نے چوکا ہونے سے بچا لیا، ہردیک پانڈیا نے پانچویں گیند پر پیچھے ہٹ کر کھیلنے کی کوشش کی لیکن باولر نے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے گیند سلو کروائی جس سے وہ مس کر گئے۔ عامر نے اوور کی آخری گیند بھی بیٹ کروائی۔
16 واں اوور
نسیم شاہ ایک مرتبہ پھر میدان میں اترے ، پہلی گیند بیٹ کروائی، دوسری اور تیسری گیند پر سنگل بنی ، چوتھی اور پانچویں گیند بیٹ ہوئی ،تاہم ارشدیپ نے اوور کی آخری گیند پر سنگل بنائی۔
15 واں اوور
رشب پنت نے عامر کے اوور کی پہلی گیند پر سٹریٹ کا چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن شاٹ پوری نہیں لگی اور سامنے کھڑے بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، رشب پنت نے 31 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے ۔
عامر کے اوور کی دوسری گیند پر کریز پر اترنے والے جدیجہ بھی صفر پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے اور پولین لوٹ گئے۔
عامر نے اوور کی تیسری گیند بیٹ کروائی ، چوتھی پر سنگل بنی ، پانچویں اور چھٹی گیند بیٹ کرواتے ہوئے اوور کا شاندار اختتام کیا۔
14 واں اوور
نسیم شاہ نے کے اوور کی پہلی گیند پر سنگل ہوئی دوسری گیند پر شوم دوبے کو ڈاج کرتے ہوئے پولین کی راہ دکھا دی، نسیم شاہ نے سلو گیند کروائی جس سے شوم گیند کو جج نہیں کرپائے اور کیچ سیدھا نسیم کے ہاتھوں میں چلا گیا، وہ 9 گیندوں پر 3 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
اوور کی تیسری ، چوتھی، اور پانچویں گیند نسیم شاہ نے ہردیک پانڈیا کو بیٹ کروائیں۔ تاہم اس کے بعد نسیم نے نو بال کروا دی، جس پر فری ہٹ ملی لیکن نسیم نے شاندار انداز میں گیند ہردیک پانڈیا کو مس کروا دی۔
13 واں اوور
عماد وسیم کے اوور کی پہلی دو گیندوں پر سنگلز بنیں، تیسری بیٹ ہوئی اور دوبے نے چوتھی گیند پر سنگل بنا کر رشب پنت کو سٹرائیک دی، پانچویں گیند پنت کے پیڈ پر لگی اور سنگی ہوئی تاہم اوور کی آخری گیند عماد وسیم نے ایک مرتبہ پھر بیٹ کروائی۔
12 واں اوور
حارث روف ایک مرتبہ پھر دوسرا اوور کروانے میدان میں اترے ، پہلی گیند بیٹ کروانے کے بعد دوسری گیند پر سوریا کمار یادیو نے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن محمد عامر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے ، وہ 8 گیندوں پر 7 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ حارث نے تیسری ،چوتھی اور پانچویں، گیند شوم دوبے کو بیٹ کروائی، تاہم چھٹی گیند پر دوبے نے سنگل بنائی۔
11 واں اوور
عماد وسیم ایک مرتبہ پھر میدان میں اترے ، پہلی اور دوسری گیند پر سنگل، تیسری اور چوتھی بیٹ ہوئی تاہم پانچویں گیند پر ڈبل اور اوور کی آخری گیند پر بھارتی کرکٹرز نے سنگل بنائی۔
دسواں اوور
حارث روف نے اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند بیٹ کروائی تاہم رشب پنت نے دوسری ، تیسری اور چوتھی گیند پر لگاتار 3 چوکے لگائے ،پانچویں گیند پر سنگل ہوئی ، ، چھٹی گیند سوریا کمار یادیو کو مس کروائی۔
نواں اوور
عماد وسیم نے میدان سنبھالا اور ایک گیند بیٹ کروائی دوسری گیند پر سوریا کمار کا کیچ عثمان خان نے مس کر دیا اور سنگل بنی ، ، تیسری اور چوتھی گیند بیٹ ہوئی، اور پانچویں گیند پر رشب پنت نے ڈبل بنائی، آخری گیند پر بھی سنگل ہوئی ،نویں اوور کے اختتام پر مجموعہ 68 رنز پہنچ گیا۔
آٹھواں اوور
نسیم شاہ کے اوور کی پہلی گیند پر سنگل ، دوسری اور تیسری بیٹ،اور چوتھی گیند پر اشر پٹیل کو کلین بولڈ کرتے ہوئے پولین کی راہ دکھائی، اشر پٹیل 18 گیندوں پر 20 رنز بناے میں کامیاب ہوئے۔
نسیم نے پانچویں گیند بیٹ کروائی اور چھٹی گیند پر سوریا کمار یادیو نے آتے ہی چوکا لگا دیا ۔
ساتواں اوور
ساتویں اوور میں افتخار نے زور آزمائی کرتے ہوئے پہلی گیند بیٹ کروائی، دوسری پر سنگل ، تیسری اور چوتھی گیند بیٹ ہوئی، پانچویں پر سنگل اور چھٹی گیند پر اشر پٹیل نے کریز سے باہر نکل کر سٹریٹ پر چوکا لگایا۔
چھٹا اوور
چھٹا اوور کروانے عامر آئے اور پہلی گیند پر پیچھے کی ایج نکلی لیکن افتخار قابو نہ کر پائے اور چوکا ہو گیا،دوسری گیند پر اشر پٹیل نے شاٹ کھیلی لیکن عثمان خان نے کیچ مس کر دیا اور تین رنز بنے، تیسری گیند بیٹ اور چوتھی گیند پر سنگل ہوئی، پانچویں گیند پر پھر پیچھے کی جانب ایج ہوئی اور گیند اونچائی پر جانے کے باعث چوکا ہو گیا۔ اوور کی آخری گیند بیٹ ہوئی۔
پانچواں اوور
پانچویں اوور میں شاہین کو اشر نے پہلی گیند پر چوکا لگایا، اور دوسری ہی گیند پر چھکا لگا کر گیند کو باونڈری سے باہر پھینک دیا ، تیسری گیند پر سنگل ، چوتھی بیٹ ہوئی، چوتھی گیند پر رشب پند انسائیڈ ایج پر بال بال بچے تاہم سنگل بنائی، اوور کی آخری گیند پر دو رنز بنے ۔
چوتھا اوور
چوتھے اوور میں محمد عامر آئے اور رشب پنت کو پہلی گیند بیٹ کروائی، تاہم دوسری گیند پر چوکے کی کوشش کی لیکن شاہین نے تیزی سے بھاگتے ہوئے اسے روک لیا لیکن بھارتی بلے بازوں نے تین رنز بنا لیئے ،تاہم عامر نے شاندار انداز میں اگلی تین گیندیں بیٹ کروائیں اور چھٹی گیند پر اشرپٹیل نے سنگل بنائی۔
تیسرا اوور میں بھارت کی دوسری وکٹ گر گئی
تیسرے اوور میں شاہین کافی غصے میں دکھائی دیئے اور اوور کی پہلی تین گیندیں بیٹ کروائیں اور چوتھی گیند پر کپتان روہت شرما حارث روف کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، وہ 12 گیندوں پر 13 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
اس کے بعد شاہین نے وائڈ کروائی لیکن حوصلہ نہیں گنوایا۔ اوور کی اگلی دونوں گیندیں آفریدی نے اشرپٹیل کو بیٹ کروائیں۔
دوسرے اوور میں بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی
دوسرا اوور نسیم شاہ نے کروایا جس پر ویرات کوہلی نے پہلی گیند پر چوکا لگایا اور دوسری گیند بیٹ کروائی، تیسری گیند پر کوہلی نے چوکا لگانے کی کوشش کی لیکن آف پر فیلڈنگ پر کھڑے فخر زمان نے کیچ کرکے انہیں پولین کی راہ دکھا دی، ویرات کوہلی 3 گیندوں پر 4 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکے ۔
کوہلی کے بعد رشب پنت نے میدان سنبھالا اور چوتھی گیند بیٹ کی۔ اس کے بعد نسیم شاہ نے وائڈ کر دی اور پانچویں گیند پر رشب نے چوکا لگایا، تاہم آخری گیند پر سنگل ہوئی۔
پہلا اوور
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری میچ ایک مرتبہ پھر بارش کے باعث روک دیا گیاہے جبکہ اس سے قبل میچ کا ٹاس بھی بوندا باندی کے باعث تاخیر کا شکار ہوا تھا ۔
شاہین شاہ آفریدی نے اٹیک کیا جس پر روہت شرما نے اوور کی پہلی گیند پر ڈبل لی ،دوسری بیٹ ہوئی اور تیسری پر انہوں نے چھکا دے مارا تاہم اس کے بعد شاہین سنبھلے اور اگلی تینوں گیندیں بیٹ کروائیں۔
بھارت کی جانب سے کھیل کا آغاز کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے کیا ۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
پاکستان کی جانب سے اہم میچ میں آلراؤنڈر عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ اعظم خان کو ریسٹ دیا گیا ہے۔
پاکستانی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد عامر شامل ہیں۔