پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے صوبائی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر تفصیلی بیان جاری کردیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر عوام کو نئی امید دی ہے، 100 دن میں ہرشعبہ ترقی کی طرف گامزن اور مہنگائی زوال پذیر ہورہی ہے، درست فیصلوں نےعوام کو مہنگائی کم کر کے بہت بڑا تاریخی ریلیف دیا ہے۔
سینئر وزیر نے کہا کہ روٹی صرف100دنوں 14 اور12 روپے پرآ گئی ہے، اس عرصے کے دوران نواجوان کے ہاتھ میں پٹرول بم نہیں، لیپ ٹاپ دئیے ہیں، پاکستان ایشیاء کا وہ واحد ملک بن چکا ہے جس میں مہنگائی سب سے تیزی سے کم ہورہی ہے۔ مہنگائی میں 17 فیصد کمی آچکی ہے۔
بیان کے مطابق آٹا، روٹی، گھی کی قیمت میں واضح کمی آچکی ہے، دوائی مفت اور علاج کی فراہمی گھر کی دہلیز تک پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، کسان کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کسانوں کو جدید مشینری کی رعایتی قیمت پر فراہمی شروع کی جاچکی ہے،نواز شریف آئی ٹی سٹی کی بنیاد 100 دن میں رکھ دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کرنے والے ملک کے خلاف سازش کرنے والے پھر متحرک ہیں عوام کو سوچناچاہیے کہ جب جب ملک ترقی کرتا ہے بانی پی ٹی آئی کو کیوں تکلیف شروع ہوجاتی ہے، جب جب معیشت مستحکم ہوتی ہے بانی پی ٹی آئی کیوں عدم استحکام کی سازشیں شروع کردیتے ہیں۔