محکمہ ایس اینڈ جی ڈی اے نے اختیار ات سے تجاوز کرتے ہوئے اپنےترجمان کو اسسٹنٹ کمشنر کا چارج دینے پر ڈی سی لاہور کیخلاف انکوائری کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن نےسما کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئےا پنےترجمان کو اسسٹنٹ کمشنر کا چارج دینے پرڈی سی لاہور رافعہ حیدرکے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی۔
باخبر ایس اینڈ جی ڈی اے ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی ایس اینڈ جی اے ڈی کا اختیار ہےاور ڈپٹی کمشنر صرف پی سی ایس افسرکو ایڈیشنل چارج دے سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ڈی سی لاہورنے 28 ستمبر کو ترجمان حافظ قیصر عباس کو اسسٹنٹ کمشنر کا چارج دے کر آرڈر پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کی خلاف ورزی کی ۔