پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کے آغاز میں ہی شدید ترین مندی دیکھنے میں آئی ریکوری کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں دوہزارپوائنٹس کی مندی کےبعد ایک ہزار پوائنٹس کی ریکوری ہوئی، 100انڈیکس 990 پوائنٹس کم ہوکر 72871 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ 73ہزار کےبعد 72 ہزار پوائنٹس کی دوحدیں ایک ساتھ گنوا بیٹھی،ہنڈرڈ انڈیکس دوہزار اکتالیس پوائنٹس کمی کےبعد 71 ہزار نوسو پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 73 ہزار 862 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔مارکیٹ بروکرزکا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کی ہدایت پر بجٹ میں دو ہزار ارب روپے کے نئےٹیکس لگنےکا امکان مارکیٹ لےبیٹھا،بجٹ میں شیئرز کی آمدنی پر کیپٹل گین ٹیکس بڑھانے کی باتیں ہورہی ہیں۔