فرنٹئیرکورخیبر پختونخواہ ساؤتھ کے زیراہتمام اساتذہ کرام کی تدریسی صلاحیت کیلئے سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔
فرنٹئیرکورخیبر پختونخواہ ساؤتھ کےزیراہتمام کیڈٹ کالج سپنکئی میں سیمینار منعقد کیا گیا،سیمینار کا مقصد اساتذہ کی تدریسی صلاحیت کو جدید خطوط پر استوارکرانے کےلئےآگاہی دینا تھا۔
سیمینارمیں جنوبی وزیرستان کے200 سےزائداساتذہ کرام اورمحکمہ تعلیم کےعہدیداران نے شرکت کی،سیمینار کےشرکاء نےتعلیم کومعاشرے میں ترقی،امن اورخوشحالی کی ضامن گردانا۔
شرکاء نےپاک فوج اورفرنٹئیر کورخیبرپختونخواہ ساؤتھ کی کاوشوں کو سراہا ،شرکاء نےتعلیم کی ترویج کیلیےسمینار کے انعقاد پر ایف سی اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔