ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رقم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت انفراسٹرکچر کے شعبے میں خرچ ہوگی، فنڈز کے استعمال سے پائیدار ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی۔
اعلامیے کے مطابق یہ پروگرام پبلک سیکٹر مینجمنٹ سپورٹ پیکج کا حصہ ہے، جس سے نجی شعبے کی فنڈنگ سے سرکاری شعبے میں فنانسنگ گیپ کم ہوگا۔ پروگرام کی تیاری اور عمل درآمد کیلئے 7 لاکھ ڈالر گرانٹ دی جائے گی۔