لاہور میں شجرکاری کا ٹارگٹ پانچ گنا اور سالانہ ہدف دس لاکھ سے بڑھا کر پچاس لاکھ کر دیا گیا،آئندہ سال ڈھائی کروڑ سے زائد پودے لگانے کے لیے نرسریوں میں تیاری جاری ہے۔
لاہورمیں بڑھتی فضائی آلودگی اورہیٹ ویوکےپیش نظر پی ایچ اے نے بڑا فیصلہ کیا ہے،ڈی جی پی ایچ اے کےمطابق سالانہ شجرکاری کا ٹارگٹ 10لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کردیا گیا،ایک سال میں ہدف پورا کیا جائےگا۔
ڈی جی پی ایچ اے طاہروٹوکا کہنا ہے کہ شجرکاری کا ہدف پورا کرنے کےلیےمختلف مقامات کوشارٹ لسٹ کیا گیا،آئندہ سال لاہورمیں ڈھائی کروڑ پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے، اربوں روپےکی لاگت سے نرسریوں میں پودوں کی تیاری جاری ہے۔
شہر میں ملنے والے ہر خالی جگہ پر درخت لگانا اہداف میں شامل ہے، شہر کے درجہ حرارت میں کمی کے لیے ٹری کو رایریا کوبیس فیصد تک بڑھانا ہوگا،موجودہ ٹری کور ایریا ایک فیصد ہے۔