بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بیان جاری کرتے ہوئے تیسری مرتبہ حکومت بنانے کا دعویٰ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس بار بھی ہماری سرکار بننا طے ہے، تیسری مدت میں بڑے فیصلوں سے تاریخ رقم کریں گے، الیکٹرانکس اور دفاعی شعبے میں کام کو تیز کریں گے، اڑیسہ میں پہلی بار بی جے پی کا وزیر اعلیٰ ہوگا، انڈیا الائنس نے مل کر اتنی سیٹیں نہیں جیت جتنی اکیلی بی جے پی نے جیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1962 کے بعد پہلی بار مسلسل تیسری بار کسی کی سرکار بن رہی ہے، ریاستی انتخابات میں بھی کانگریس کا پتہ صاف ہوگیا ہے، کانگریس کے لیے اپنی ضمانت بچانا بھی مشکل ہوگیا ہوگا۔
بھارت میں لوک سبھا کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم نریندر مودی کا 400 سے زائد سیٹیں جیتنے کا دعویٰ تو غلط ثابت ہو گیا کیونکہ موصول نتائج کے مطابط بھارتیہ جنتا پارٹی 24 اتحادیوں سمیت 294 سیٹوں پر برتری حاصل کر ہی ہے جبکہ نانگریس اپنی اتحادی جماعتوں سمیت اب تک 234 نشستوں پر برتری لیئے ہوئے ہیں اور مودی کو اتر پردیش میں بھی کانگریس کے ہاتھوں دردناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں کانگریس 28 سیٹیں جیت چکی ہے ۔