پی ڈی ایم اے نےآندھی اور بارشوں کی پیشگوئی ہے، پیش گوئی میں کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارشوں، ہواؤں اور جھکڑ چلنے کے امکانات ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کےڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی،راولپنڈی ،مری ،گلیات،اٹک چکوال میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی ہے،جہلم اور منڈی بہاوالدین میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کےڈائریکٹر جنرل نےگجرات ،گجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال میں بارشوں کی پیشگوئی ہے،خوشاب،سرگودھا اورمیانوالی میں بارش کےامکانات ہیں ،لاہور ،قصور ،فیصل آباداور جھنگ میں بھی بارش اور طوفان کی پیشگوئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی پیش گوئی کے مطابق جنوبی پنجاب میں ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہے گی ،انھوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے، کسانوں کو بروقت احتیاطی تدابیر بارے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔