وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےدورہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرڈاکٹرمحمدفیصل سے ون آن ون ملاقات کی، محسن نقوی نے کہا کہ ڈاکٹرمحمد فیصل کی قیادت میں لندن مشن بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےپاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا، محسن نقوی سے پاکستانی ہائی کمشنرڈاکٹرمحمدفیصل کی ون آن ون ملاقات ہوئی ،جس میں انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرمحمد فیصل کی قیادت میں لندن مشن بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے،
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت پاکستانی ہائی کمیشن اجلاس میں محسن نقوی کو ہائی کمیشن کےامورکے بارےمیں بریفنگ دی گئی،محسن نقوی نےاوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔
Visited passport and NADRA centers in London, taking note of delays for overseas Pakistanis. Urgent passports will now be issued within 7 days and normal ones within 30 days. A monitoring cell, led by my PSO ASP Shehr Bano, ensures timely delivery. In case of any delays , please… pic.twitter.com/Nf66FMABET
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) June 2, 2024
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مسائل کےحل کیلئےجدید ٹیکنالوجی پرمبنی تیز ترنظام وضع کیا جائے، اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئےمزید اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئےوفاقی وزیرداخلہ نےوزیٹرز بک میں اپنےتاثرات درج کیے۔
اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمنٹ خالدمحمود نےوزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی،ملاقات میں اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل کےفوری حل کیلئےاقدامات پربات چیت کی گئی۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نےٹائم لائن میں پاسپورٹ کے اجرا کا مسئلہ حل کرنے پر وزیر داخلہ سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مسئلہ حل کرکےدل جیت لئےہیں،امید ہےکہ دیگر مسائل کےحل کیلئےاپنابھرپورکرداراداکریں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات لائق تحسین ہے،اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہرسطح پراقدامات جاری رکھیں گے۔