ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاپوا نیوگنی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا دوسرا میچ امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں گروپ سی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاپوا نیوگنی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاپوا نیوگنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 136 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 137 رنز کا ہدف دیا۔
سیسے باؤ نے سب سے زیادہ 50 رنز اسکور کیے جبکہ رسل اور الزاری جوزف نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے 137 رنز کا ہدف 19 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا گیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے برینڈن کنگ نے 34 اور نیکولس پوران نے 27 رنز بنائے جبکہ روسٹن چیس کی ناقابل شکست 42 رنز کی اننگ نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔