وفاقی دارالحکومت میں گھریلو ملازمہ بن کر دو خواتین آئی ایٹ میں شہری کے گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لے اڑیں ۔
واردات تھانہ آئی نائن کی حدود میں ہوئی ، متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، جس میں کہا گیاہے کہ آٹھ روز قبل کام پر رکھی جانے والی دو خواتین گھر سے آٹھ ہزار درہم اور پانچ لاکھ روپے نقدکے ساتھ ساٹھ تولے سے زائد کے طلائی زیورات چوری کر کے لے گئیں ، زیورات کی مالیت ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کے قریب ہے ۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملازت پر رکھتے وقت دونوں خواتین سے شناختی کارڈ مانگا گیا تو انہوں نے محمد شعیب نامی شخص کے شناختی کارڈ کی فوٹوکاپی دی تھی ۔ پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔