ترکی زلزلے کے حوالے سے نیدر لینڈ کے ایک محقق فرینک ہوگربیٹس نے پیشگوئی کی تھی جوکہ سچ ثابت ہوئی تھی،ترکی اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے میں 50 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔
نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے ایک محقق فرینک ہوگربیٹس کی جانب سے کی گئی ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں اُنھوں نے تین فروری کو کہا تھا کہ جلد یا بدیر 7.5 شدت کا ایک زلزلہ اس خطے (جنوبی و وسطی ترکی، اردن، شام، اور لبنان) میں تباہی مچائے گا۔
ابھی حال ہی میں نیدر لینڈ کی سولرسسٹم جیومیڑی سسٹم نے پاکستان میں زلزلے کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ایک خوفناک زلزلہ پاکستان کو متاثر کرےگا۔ پاکستان میں زلزلہ 48 گھنٹوں میں آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ خبر وائرل ہوتے ہی ہرکوئی اضطراب میں مبتلا ہے کہ کیا واقعی پاکستان کو ایک خوفناک زلزلے کا سامنا ہے۔فرینک ہوگربیٹس ترکی شام زلزلہ کے حوالے سے پیشگوئی کرنے کے لیے کافی مشہور ہیں۔انکی گزشتہ پیشگوئی پر سوشل میڈیا صارفین نے بحث چھیڑ رکھی ہے۔ سوشل میڈیا پر قیاس رائیاں جاری ہیں کہ فرینک کی پہلے بھی پیشگوئی سچ ثابت ہوئی تھی۔ پاکستان کو زلزلے سے بڑا خطرہ ہوسکتا ہے۔
تاہم ابھی تک پاکستان کے نیشنل سسمک مانیٹرنگ سنٹر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ یہ بات صرف پیشگوئیوں کی حدتک ہے یا پھر پاکستان کو واقعی میں کسی بڑے زلزلے سے خطرہ ہے۔