ارض وطن کے دفاع اور ملک و قوم کے مستقبل کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہر پاکستانی کا فخر ہیں۔
پندرہ مارچ 2018 کو سیاچن گلیشئرز کے گیاری سیکٹر پر جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی نعیم اختر شہید کے ورثاء اپنے جانباز پیارے کو شہادت کا عظم رتبہ ملنے پر ناز کرتے ہیں۔
بھمبرتراڑ تحصیل و ضلع اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سپاہی نعیم اختر شہید نے سوگواران میں والد، بھائی اور بیوہ چھوڑے۔
شہد کی بیوہ کا کہنا ہے وہ رضائے الٰہی میں راضی ہیں۔ شوہر کی شہادت پر انہیں بہت فخر ہے کیونکہ شہید کا بہت بڑا رتبہ ہوتا ہے۔ شہید کی والدہ کہتی ہیں سپاہی نعیم اختر کی شہادت ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
شہید سپاہی کے بھائی کا کہنا تھا نعیم اختر کی پچپن سے خواہش تھی کہ وہ پاک فوج میں شامل ہو۔ سپاہی نعیم اخترشہید کے پیاروں کا قوم کے نام یہی پیغام ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں۔ یہی شہداء پاک وطن کے محفوظ اور قائم و دائم رہنے کی بنیادیں اپنے لہو سے مضبوط تر بناتے ہیں۔