انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے بارے پیشگوئی کردی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہو رہا ہے جبکہ میگاایونٹ سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
مائیکل وان نے میگا ایونٹ کے حوالے سے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرنے کے لیے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کا سہارا لیا اور سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کی۔
انگلش ٹیم کے سابق کپتان کے مطابق انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت اور پاکستان میگا ایونٹ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں ہوں گی۔
Can’t wait for the World Cup to start this week .. My 4 semi finalists will be … England 🏴 South Africa 🇿🇦 India 🇮🇳 Pakistan 🇵🇰 .. #CWC2023
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) October 2, 2023
یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کا افتتاحی میچ 5 اکتوبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا۔