ماہی گیروں نے غیر قانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش میں سمندر میں پھنس جانے والے 17 افراد کی زندگیاں بچا لیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوادر غیر قانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش کرنے والے 20 افراد سمندر میں پھنس گئے ، کشتی میں سوار افراد کشتی خراب ہونے کے باعث سمندر میں بھٹک گئے تھے، مقامی ماہی گیروں نے بھٹکے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا اور ایرانی سرزمین پر پہنچایا، 20 دنوں سے یہ لوگ سمندر میں بھوکے اور پیاسے رہے ۔ ماہی گیر کا کہناتھا کہ تارکین وطن کی کشتی کا انجن سمندر میں گر گیا تھا، بھٹکنے کے باعث ان میں سے 3 افراد بھوک کی وجہ سے ہلاک ہوئے، 3 ہلاک شدہ افراد کو ان کے ساتھیوں نے سمندر میں پھینکا تھا۔ ڈپٹی کمشنر گوادر کا کہناتھا کہ تارکین وطن کی واپسی کے لیے ایرانی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔