محکمہ موسمیات نےملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق گلگت بلتستان،کشمیر،بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں چندمقامات پر بارش متوقع ہے،اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان،شام کے وقت تیزہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کوہستان،سوات،چترال، ایبٹ آباد، ہری پور میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے،پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم،جنوبی اضلاع میں شدید گرمی ہونے کے امکان ہے۔
اس کے علاوہ چکوال،راولپنڈی،جہلم،گجرات، گوجرانوالہ،لاہور،شیخوپورہ، سیالکوٹ اورنارووال میں بارش متوقع ہے،مری،گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔
بلوچستان اورسندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہےگا،آج سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 51 اورسبی میں 50 ڈگری تک ہونے کا امکان ہے، اس کے علاوہ ملتان،ساہیوال اوربہاولپورمیں 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے،لاہور میں درجہ حرارت 46، اسلام آباد 41 اور کراچی میں 37 ڈگری تک جا سکتا ہے۔