میانمار اور بھارت کے سرحدی علاقے جبکہ بنگلہ دیش کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز ( جی ایف زیڈ ) نے بتایا کہ بدھ کو میانمار اور ہندوستان کے سرحدی علاقے میں 5.6 کی شدت کا زلزلہ آیا۔
ریسرچ سینٹر نے کہا کہ زلزلہ 84 کلومیٹر (52 میل) کی گہرائی میں تھا۔
رپورٹس کے مطابق ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سمیت سلہٹ، چٹوگرام اور ملک کے کچھ دوسرے حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے مسحوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.5 شدت ریکارڈ کی گئی۔
خبر رساں ایجنسی ڈیلی سٹار نے بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ بدھ کو شام 7 بج کر 13 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز دارالحکومت سے تقریباً 439 کلومیٹر مشرق میں میانمار میں تھا۔
فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔