پاکستان میں مہنگائی کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور اب خوشخبری یہ ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں اچانک 70 روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن یکم جون کو جاری ہوگا،کوئی اوگرا نرخ سے کم قیمت پر فروخت کرتا ہے تو اس کی اپنی مرضی ہے،کوئی بھی ڈسٹری بیوٹر زیادہ نرخ پر ایل پی جی فروخت نہیں کر سکتا۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے قیمت میں کمی کی تصدیق کر دی ہے ، عرفان کھوکھر کا کہناتھا کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250 روپے سے کم ہو کر 180 روپےپر آگئی،ایل پی جی کے 3 جہاز کراچی پورٹ پہنچتے ہی او جی ڈی سی ایل نے پیداواری لاگت کم کر دی، ایل پی جی کا ایک اور جہاز دو تین روز میں پاکستان پہنچ جائے گا ،نیا جہاز پہنچتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔