پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ہمارا فوکس ورلڈ کپ پر ہے، جیت کر عوام کو خوشیاں دیں گے، جب میچ ہارتے ہیں تو کسی انفرادی کھلاڑی کو قصور وار نہیں ٹھہرا سکتے۔
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ جب میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے لیکن ٹیم کا مورال بلند ہے، ٹیم کا کانفیڈنس بہترین ہے ہم ہر ٹیم کو ہرانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ابھی جتنے آگے میچز ہیں ان میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا، پاکستان کیمپ کا ماحول بہترین ہے ، انجوائے کررہے ہیں اور پلاننگ کررہے ہیں، کچھ مرتبہ رزلٹس آپکے حق میں نہیں آتے لیکن پلانگ کے تحت کام کرینگے تو رزلٹس اچھے آئیں گے۔
حارث رؤف کا کہنا تھا کہ آپ جیسے چاہتے ہیں تو ویسی پرفارمنس کبھی نہیں آرہی ہوتی ، صائم ایوب اور اعظم خان نے ماضی میں اچھی پرفارمنس دی ہے لیکن جلدی اچھی پرفارمنس آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میری فٹنس بہترین ہے اور دوسرے میچ میں دیکھ لیا ہوگا کہ میری فٹنس کیسی ہے، جب ٹیم میں نہیں تھا ری ہیب کررہا تھا تب سوچا کہ اپنی غلطیوں کو کیسے دور کرسکتا ہوں ، جب میچ ہارتے ہیں تو کسی انفرادی کھلاڑی کو قصور وار نہیں ٹھہرا سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب سیریز جیت کر ورلڈ کپ میں جائیں گے تو آپکا مورال بلند ہوتا ہے،غلطیوں سے سیکھ کر اس پر ورک کرتے ہیں انگلینڈ کی سیریز آسان نہیں ہے، ہمار فوکس ورلڈ کپ ہے، جیت کر عوام کو خوشیاں دیں گے۔