انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دیدی ، قومی ٹیم 1.2 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور صائم ایوب نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن دونوں اوپننگ بیٹسمین قابل قدر کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ، محمد رضوان صفر جبکہ صائم ایوب صرف دو رزن بنا کر پولین لوٹ گئے ، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 32 اور فخر زمان 45 بنا کر پولین لوٹے ، شاداب خان 3 اور اعظم خان 1 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے ، انگلینڈ کے جوز بٹلر نے پاکستانی باولرز کی خوب دھنائی کی اور51 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 84رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ۔
انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ اور جوز بٹلر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے فل سالٹ 13 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں 25 رنز کے مجموعے پر آوٹ ہو گئے ۔ان کے بعد ول جیکس نے کمان سنبھالی اور وہ 37 رنز بنا کر حارث روف کی گیند پر آوٹ ہوئے، جونی بیئر سٹو 25 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔انگلینڈ کے بیٹر جونی بیئرسٹو 25 ، موئل علی 4 اور ہیری بروک ایک سکور بنا کر پولین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے حارث روف ، عماد وسیم نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کی تاہم عامر کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔
پاکستان کی پلئنگ الیون میں بابر اعظم ، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان ، شاداب خان ، اعظم خان ، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور محمد عامر شامل ہیں ۔