خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ایس آئی ایف سی پروفاقی اورصوبائی وزرامتحدٹیم کی طرح محنت کررہے ہیں،تمام صوبوں کوایس آئی ایف سی پراعتمادہے،وقت کےساتھ ایس آئی ایف سی کی افادیت نےناقدین کی زبان پرتالالگادیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور شامل تھے۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراطلاعات، وزیرخزانہ، وزیردفاع، وزیرمنصوبہ بندی، وزارت تجارت، وزیر قانون و انصاف وزیر آبی وسائل اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں موجود ہیں۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اس سےپہلےبھی اہم معاملات پربات چیت کی، ایس آئی ایف سی پروفاقی اورصوبائی وزرامتحدٹیم کی طرح محنت کررہے ہیں، وفاقی،صوبائی وزرا،وزرائےاعلیٰ متحدٹیم کی طرح محنت کررہے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سول اورفوجی افسران متحد ٹیم کی طرح محنت کررہےہیں،حالیہ ہفتوں،دنوں میں سعودی عرب جانےکاموقع ملا ہے،ایس آئی ایف سی کے حوالے سے اعتماد کا اظہارکیاگیا،وقت کےساتھ ایس آئی ایف سی کی افادیت نےناقدین کی زبان پرتالا لگا دیا ہے۔
وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ ایس آئی ایف سی ملکی ترقی،خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،تمام صوبوں کوایس آئی ایف سی پراعتمادہے،صرف برادرنہیں بلکہ دوسرے ممالک بھی ایس آئی ایف سی پربات کرتےہیں،ہم میں پروفیشنل ازم کی صلاحیت کا فقدان ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ وزارتوں کوکہاتھا ماہرین اورکنسلٹنٹ کو ہائر کریں، سعودی عرب ہرطرح پاکستان کی مددکیلئےتیارہے،سرمایہ کاری کرےگا،ایس آئی ایف سی میں صوبوں کوساتھ لیکرچل رہےہیں۔