پاکستان کی نوجوان کاروباری شخصیات پرمبنی”رائزنگ پاکستان گروپ“ نے ایس آئی ایف سی کے نمائندوں سے ملاقات کی
رائزنگ پاکستان گروپ کی سربراہی معروف کاروباری شخصیت ڈاکٹرناصرشاہ بخاری، چیئرمین کےاے ایس بی نے کی،جنہیں ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر جہانزیب خان نےتفصیلی بریفنگ دی۔
رائزنگ پاکستان گروپ کاروباری دنیا کے نوجوان قائدین پرمشتمل ہےجن کاتعلق ٹیکنالوجی،ٹیکسٹائل،خوراک، فنانس،تعلیم اورصحت کےشعبوں سے ہے۔
گروپ کے وفدکو بریفنگ کےدوران ایس آئی ایف سی کےقیام کے اغراض و مقاصد، اس کےمینڈیٹ اورقانونی حیثیت کے بارے میں بتایا گیا۔
اپنےقیام کے ایک سال سےکم عرصےمیں ایس آئی ایف سی نےحکومتی کارکردگی کوبہتر بنانے کیلئے پالیسی کی سطح پربہت کام کیا ہےجس کے پاکستان کی معیشت پر براہ راست مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کےپلیٹ فارم سےلئےگئےانیشیٹوزمیں ویزا پالیسی پرنظرثانی، نیشنل سِیڈریگولیٹری اتھارٹی کا قیام،آبی زراعت کی پالیسی،قومی خلائی پالیسی اور قوانین وغیرہ شامل ہیں
ہمیں ایس آئی ایف سی اوراس کے تحت قائم کئے گئے تمام انیشیٹوز پر مکمل اعتماد ہے اورہمیں یقین ہے کہ یہ کونسل پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے میں کامیاب رہے گی جس کیلئے رائزنگ پاکستان گروپ ایس آئی ایف سی کے ساتھ معاونت کرے گا۔
ایک قلیل مدت میں ایس آئی ایف سی نےکاروباری ماحول کو سازگار بنایا اور مختلف سیکٹرزکو بین الاقوامی معیار کےمطابق ڈھالا، جس کے باعث اب پاکستان کے مسائل اورماحول بین الاقوامی کاروبار کے لئے موزوں ہو رہے ہیں۔