آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ہوگا، پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف 6 جون کو کھیلے گی۔
ٹی 20 کرکٹ نے جس تیزی سے دنیا میں مقبولیت حاصل کی ہے اس سے بظاہر ایسا لگنے لگا ہے کہ جہاں یہ فارمیٹ اس کھیل کی بقا کا ضامن بن سکتا ہے وہیں اسے ایک ایسا کھیل بنانے میں بھی مدد سے سکتا ہے جو دنیا کے بیشتر علاقوں میں کھیلا جاتا ہو۔
اب اس ٹورنامنٹ کے عالمی مقابلوں کو ہی لے لیں۔ 2024 میں آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے پیشتر میچ تو ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے ہیں لیکن پہلی مرتبہ ایسا بھی ہو گا کہ کرکٹ کے کسی عالمی مقابلوں کی میزبانی امریکہ کرے گا۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن یکم سے 29 جون تک منعقد ہو گا اور اس بار اس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے ریکارڈ
مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز، ویرات کوہلی (27 میچوں میں 1,141 رنز)
ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز، ویرات کوہلی ( 319 رنز، 2014 ورلڈ کپ)
سب سے بڑا انفرادی سکور، برینڈن میککولم ( 123 رنز بمقابلہ بنگلہ دیش، 2012 ورلڈ کپ)
سب سے زیادہ سنچریاں، کرس گیل (2007 اور 2016 میں دو، دو سنچریاں)
سب سے زیادہ وکٹیں، شکیب الحسن (36 میچوں میں 47 وکٹیں)
ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں، وینندو ہسرنگا (16 وکٹیں، 2021 ورلڈ کپ)
بہترین بولنگ، اجنتھا مینڈس (زمبابوے کے خلاف 8 رنز دے کر 6 وکٹیں، 2012)
سب سے زیادہ کیچ (فیلڈر)، اے بی ڈی ویلیئرز(30 میچوں میں 23 کیچ)
سب سے بڑا سکور، سری لنکا (6 وکٹ پر 260 رنزبمقابلہ کینیا)
سب سے کم سکور، نیدرلینڈز (39 رنز آل آؤٹ بمقابلہ سری لنکا)