پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹرگوہرعلی خان،عمرایوب اوردیگررہنماؤں نے مشترکہ نیوزکانفرنس کی، چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جمہوریت میں کسی پارٹی کاسنٹرل آفس کاتقدس ہوتا ہے،پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری عمر ایوب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اورمریم نوازکی حکومت کیخلاف جدوجہد جاری رہےگی، رہنماء علی محمد خان نے کہا کہ ہمارا دفتر بند ہے لیکن ہمارے کارکن باہر بیٹھے ہیں۔
اسلام آباد میں کورکمیٹی کے اجلاس کے بعدچیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان کا مشترکہ پریس کانفرنس میں کہناتھا کہ سی ڈی اے کی طرف سے یلغار کیا گیا جمہوریت میں کسی پارٹی کاسنٹرل آفس کاتقدس ہوتا ہے،ہمارے راستے میں رکاوٹ کو کھڑی کرنا تھی،کورکمیٹی کا اجلاس آج ہم نے باہر سڑک پر کیا،ہم سی ڈی اے کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں،ہم واضح کرنا چاہتے ہیں ہم پرامن ہیں،ہماری خواتین کو جیلوں میں ڈالا گیا،ہم پھربھی مشتعل نہیں ہوئے،ابتدائی رپورٹ کردی،پیرکو اسلام آباد ہائیکورٹ تک جائیں گے۔
تحریک انصاف نے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کا مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ یہ بیداری کاآغازہے،عامرمغل کورات کوپولیس گردی کانشانہ بنایا گیا،آج دہشتگردی کے پرچےدرج ہوگئے،رؤف حسن اورکارکنوں کی دلیری کو خراج تحسین پیش کرتاہوں،اس فرسودہ نظام میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہے،کل رات کوعملی شکل دیکھی کہ فرسودہ نظام کے بلڈوزرآئے،وہی کیا گیا جو فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ہورہا ہے،اس نظام کیخلاف ہم آخری حد تک لڑیں گے،شہبازشریف اورمریم نوازکی حکومت کیخلاف جدوجہد جاری رہےگی۔
پی ٹی آئی رہنماء شبلی فراز کا کہنا تھاکہ ملک کا سب سے مقبول لیڈرجیل میں بیٹھا ہے،یاسمین راشد اسپتال میں زندگی اورموت کی جنگ لڑ رہی ہیں،ہمیں جب بانی پی ٹی آئی نےکہا ہم سڑکوں پر نکلیں گے،یہ مرضی کےججزچاہتے ہیں اسی لئےعدلیہ پردباؤڈال رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان کا رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھاکہ زمین پربانی چئیرمین کارکنوں کےساتھ بیٹھے رہتے تھے،مان لیں کہ امت مسلمہ کا لیڈرآنے والا ہے،ہم بجٹ سیشن میں بھرپورطریقے سےاٹھائیں گے،جس نےپاکستان کا دفاع کیااسےغداری کےطعنےدئیےجارہےہیں،ہمارا دفتر بند ہے لیکن ہمارے کارکن باہر بیٹھے ہیں،لوگ اس عمارت کیلئےنہیں ایک نظریہ کیلئےآتے ہیں،مان لیں کہ اسیراڈیالہ جیت گیا ہے،ہم اتحادواتفاق کا پیغام دیتے ہیں۔