وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نادرا کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں نیشنل رجسٹریشن پالیسی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا شناختی کارڈ اور شہریت کا مستند ہونا انتہائی اہم ہے ، رجسٹریشن پالیسی پر تمام صوبوں کا اتفاق رائے بھی حاصل کرنا ہو گا ، نادرا کی یونین کونسلز تک رسائی انتہائی ضروری ہے ، پالیسی سے شہریت کے اندراج کو شفاف اور فول پروف بنایا جائے گا، نئی پالیسی سےشہریت کے غیرقانونی اندراج کو بھی روکا جا سکے گا ، پلان کو حتمی شکل دے کر چند روز میں عملدرامد کا آغاز کیا جائے ۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ انتظار کے وقت کو مزید کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ، عوام کی سہولت کیلئےخدمت مراکزمیں بھی نادرا کاؤنٹرز شروع کریں ۔