آرمی چیف جنرل عاصم منیر جرمنی کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں اور ا س موقع پر جرمن وزارت دفاع میں چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریورنےآرمی چیف کااستقبال کیا۔
آئی ایس پی آر آرمی چیف جنرل عاصم منیرکوجرمن مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی ، آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے جرمن آرمی کےسربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفونس ماس سےملاقات کی جس کے بعد آرمی چیف نےجرمن آرمی چیف کےہمراہ آرمی کامبیٹ ٹریننگ سنٹر گارڈلیگن کادورہ کیا۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کوکامبیٹ ٹریننگ سینٹر،جرمن فوج اوردیگرافواج کےدستوں کی تربیت پربریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف نےاربن وارفیئرپرایک مظاہرہ بھی دیکھا،مختلف تربیتی سہولیات کامعائنہ کیا۔