گلگت بلتستان میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث رواں ہفتے گلیشئر پگلنے سے سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیر کو مقامی حکام کو متنبہ کیا کہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں 21 اور 27 مئی کے درمیان دن کے وقت درجہ حرارت چار سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے، جو معمول سے زیادہ ہے۔ اس دورانیہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفان بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خطے میں رواں ہفتے ممکنہ گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (گلاف) کے واقعات اور سیلاب سے خبردار کیا ہے۔
مون سون کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
ہیٹ اسٹروک کیا ہے؟ ہیٹ اسٹروک سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟
گلوف اور فلڈ سیلاب سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے برف سے ڈھکے ہوئے اور برفانی علاقے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
مقامی حکام نے گلیشیئرز کے قریب رہنے والے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سیاحوں کو بھی بارش کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2022 میں گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ، نگر، غذر، استور، اسکردو اور گلگت کے کئی دیہاتوں کو سیلاب اور گلیشئر لگلنے کی وجہ سے بننے والے سیلاب اور دیگر واقعات نے متاثر کیا تھا۔