گوجرانوالہ میں بزنس مین کا روپ دھار کر شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والا ملزم پکڑا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزم اقبال عرف درازا کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ، اقبال درازا خود کو سکریپ ڈیلر ظاہر کرکے کاروباری افرد کو ٹریپ کرتا اور پیسہ لے کر رفو چکر ہوجاتا، ملزم 1 کروڑ روپے کے چیک کے مقدمہ کا اشتہاری بھی تھا، ملزم نے عامر جمیل بٹ نامی تاجر سے رقم بٹوری اور 1 کروڑ کا چیک دیا، چیک ڈس آنر ہونے پر ملزم روپوش ہوگیا، ملزم کے ٹریپ کا شکار دیگر متاثرین بھی رابطہ کررہے ہیں،متاثرین کے پاس ملزم کے کروڑوں کے چیک موجود ہیں، ملزم اسلام آباد میں پی ٹی سی ایل کی تار چوری میں بھی ملوث ہے۔