علامہ راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت قانون وانصاف نے علامہ راغب حسین نعیمی کی بطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
علامہ راغب نعیمی کو قبلہ ایاز کی مدت مکمل ہونے پر ان کی جگہ کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
کونسل کے دیگر بارہ ارکان کی تعیناتی بعد میں کی جائے گی۔