آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے 2022-23 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے 2022-23 کے دوران تاریخی 224 ارب روپے خالص منافع کمایا۔ او جی ڈی سی ایل نے مالی سال 2023 میں 8.55 روپے کیش ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے 2023 میں 159 ارب ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے اور او جی ڈی سی ایل 149 فیصد تاریخی بلند ترین ریزرو ریپلیسمنٹ ریشو حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہی۔
یاد رہے کہ نگران حکومت نےاپنے قیام کے بعد سے مسلسل 3مرتبہ اضافے کے بعد عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں8روپے کی کمی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 323.38 روپے ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں روپے11 کی کمی کی گئی ہے ، جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت روپے 318.18 مقرر کی گئی ہے۔