اسلام آباد کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت پر بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور عامر مسعود کو مستقل ضمانت مل گئی۔
اسلام آبادایڈیشنل سیشن جج احمد ارشد جسرا نے ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کے وکلا نے مؤقف اپنایا کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، ایف آئی آر میں لگائی گئی تمام دفعات قابل ضمانت ہیں ۔
ایڈیشنل سیشن جج احمد ارشد جسرا نےدلائل سننے کے بعد تینوں ملزمان کی پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کر لیں۔ واضح رہے کہ دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کا مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں درج ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف تمام کیسز ہی سیاسی نوعیت کے ہیںانہوں نے ایک سوال کے جواب پر بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ گفتگو جاری ہے، امید ہے جلد وہ ہمارے اتحاد کا حصہ بن جائیں گے ۔