لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو انسداد دہشتگری سمیت دیگر خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کے لے 24 مئی تک آخری مہلت دے دی ۔
لاہور ہائیکورٹ میں اے ٹی سی عدالت راولپنڈی سے کیس منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے کہا کابینہ کے آئندہ اجلاس میں ججز تعیناتی نمبر ون ایجنڈا ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کابینہ کا آئندہ اجلاس کب ہے؟ آپ کو یہ کام کرکے آنا چاہیے تھا۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا جمعہ کو اجلاس بلا کرمعاملہ حل کرلیتے ہیں۔
ایڈووکیٹ جزل نے کہا ججوں کی تعیناتی کیلئَے ہائی کورٹ کے ناموں پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ کو آئندہ سماعت تک ججز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی 24 مئی تک ملتوی کردی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اگر آئندہ سماعت پر تعیناتیاں نہ ہوئیں تو وزیراعلیٰ پنجاب خود پیش ہوں۔