آشوب چشم وبا کی صورتحال اختیار کر گئی,مریضوں میں اضافہ جاری ہےوہی آشوبِ چشم سے آنکھوں کو محفوظ رکھنے والے بلیک اور گرین رنگ کے چشموں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا تو منافع خور ایک بار پھر متحرک ہو گئے۔
آشوب چشم کےمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔انکھوں کی حفاظت کے لئیے کالے اور سبز رنگ کے چشمے دو گناہ مہنگے ہو گئے
شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنے اور گھر والوں کے لیے آنکھوں کو محفوظ رکھنے کے لیے چشمہ ضروری ہے مگر منافع خوروں نے انکے ریٹ ہی ڈبل کردئیے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت منافع خور مافیا کے خلاف کارروائی کرے تاکہ چشمہ با آسانی خرید سکیں۔
اسی حوالے سے ڈاکٹر نے شہریوں کو ہدایت دے رکھیں ہیں کہ جب بھی باہرنکلیں تو کالا چشمہ لازمی استعمال کریں بار بار اپنی آنکھوں کو ہاتھ نہ لگائیں فیملی میں سب کو یہی کہیں کہ اپنے ہاتھ دھوتے رہیں۔
ڈاکٹر کے مطابق آشوب چشم کے مریض اپنے آپ کو گھر میں ائسولیٹ کر یں اور چشمے کا استعمال لازمی کریں